راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر خاتون کو قتل کرنے والے ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

Aug 07, 2025 | 23:20:PM
راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر خاتون کو قتل کرنے والے ملزم نے اعتراف جرم کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ قتل کا حکم دینے والے جرگے کے سربراہ عصمت اللہ نے دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے جرگے کے حکم پر تھانہ پیر ودھائی کے علاقے فوجی کالوجی میں سدرہ عرب کو قتل کرنے والے جرگے کے سربراہ عصمت اللہ پر اسلحے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمہ پنجاب آرمز آرڈیننس 2015 کے تحت پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ دوران تفتیش ملزم عصمت اللہ نے اسلحہ لے کر مظفر آباد آزاد کشمیر جانے کا اعتراف کیا، دوران تفتیش ملزم عصمت اللہ نے مقتولہ سدرہ کے قتل کا اعتراف کیا۔

متن میں مزید کہا گیا کہ ملزم نے اعتراف کیا کہ برادری کے فیصلے کے مطابق سدرہ عرب کا قتل کیا، ملزم نے بغیر لائسنس اسلحے کا استعمال کرکے جرم کا ارتکاب کیا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: