سیپک ٹاکراورورلڈکپ چیمپئن شپ ؛قومی خواتین کی ٹیم نے3،مردوں نے ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا

Aug 07, 2025 | 23:00:PM
سیپک ٹاکراورورلڈکپ چیمپئن شپ ؛قومی خواتین کی ٹیم نے3،مردوں نے ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ممتاز شگری)سیپک ٹاکراور ورلڈ کپ چیمپئن شپ 2025میں پاکستان کی خواتین ٹیم نے3جبکہ مردوں نے ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

تھائی لینڈ میں ہونے والے سیپک ٹاکراور ورلڈ کپ چیمپئن شپ 2025کے 38ویں ایڈیشن میں پاکستان کی خواتین ٹیم نے"ریگو"،"کوارٹر"، اور"ہوپ" کیٹیگریزمیں تین کانسی کےتمغے اپنے نام کئے۔

خواتین ٹیم کی قیادت دیداردردانہ نےکی،دیگرکھلاڑیوں میں عروج ناز،فلک کائنات،ارم خالد، اوراستفہ دنیاشامل تھیں۔

 ٹیم کی نمایاں کھلاڑی عروج ناز کسٹمز ڈپارٹمنٹ میں بطورکانسٹیبل خدمات انجام دے رہی ہیں۔ عروج نے کھیل کے میدان میں بھی اپنی مہارت کا بھرپورمظاہرہ کیا

 ایونٹ میں پاکستان کی مردوں کی ٹیم نےبھی میدان مارا اور ایک کانسی کا تمغہ جیت کرملک کانام روشن کیا۔

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: