خیبرپختونخوا، ضلع جنوبی وزیرستان کا نام تبدیل کرنے کی قرارداد منظور

Aug 07, 2025 | 21:28:PM
خیبرپختونخوا، ضلع جنوبی وزیرستان کا نام تبدیل کرنے کی قرارداد منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا اسمبلی نے ضلع جنوبی وزیرستان کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظورکرلی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے گزشتہ روزمنعقدہ اجلاس کے دوران رکن صوبائی اسمبلی آصف خان نے مذکورہ قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی وزیرستان خیبرپختونخوا کا حصہ ہے جہاں بنیادی طور پر محسودقبیلہ آباد ہے اور اس کا آبادی کے لحاظ سے تناسب  90فیصد سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ضلع کے موجودہ نام میں ثقافتی مطابقت نہیں ہے اور یہ خطے کی غالب شناخت کی عکاسی نہیں کرتا اس لیے یہ ایوان ضلع کانام تبدیل کرکے محسود وزیرستان رکھنے کی سفارش کرتا ہے تاکہ ثقافتی شناخت مقامی آبادی کی شناخت کے ساتھ ہم آہنگ ہوسکے۔

 یہ بھی پڑھیں :  پیرامیڈیکل سٹاف کی گریڈ 17 اور 18 میں غیر قانونی ترقیاں،منسوخی کا مراسلہ جاری