پیرامیڈیکل سٹاف کی گریڈ 17 اور 18 میں غیر قانونی ترقیاں،منسوخی کا مراسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چوہدری) ٹیچنگ ہسپتالوں نے پیرامیڈیکل سٹاف کو گریڈ 17 اور 18 میں غیر قانونی ترقی دیدی ، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے دی گئی ترقیاں منسوخ کرنے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پیرامیڈیکس کا 2011 میں چار درجاتی سروس سٹرکچر منظور ہوا تھا۔ ٹیچنگ ہسپتالوں کی جانب سے میڈیکل ٹیکنالوجسٹ ، بائیوکیمسٹ ، مائیکروبائیالوجسٹ کو گریڈ 18 میں غیر قانونی ترقی دی گئی ، جبکہ گریڈ 18 اور 18 میں تقرری کی مجاز اتھارٹی سیکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ ہیں ۔ٹیچنگ ہسپتالوں نے مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر ہی گریڈ 18 اور 18 میں ترقیاں دیدیں ۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں ٹیچنگ ہسپتالوں کی دی گئی ترقیوں کو غیر قانونی قرار دیدیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ ٹیچنگ ہسپتال خود سے دی گئی ترقیوں کے احکامات فوری واپس لیں ۔
یہ بھی پڑھیں:روک سکو تو روک لو۔۔سدرہ بی بی قتل کیس کا مرکزی ملزم عدالت میں پیشی پر ٹک ٹاک بناتا رہا