روک سکو تو روک لو۔۔سدرہ بی بی قتل کیس کا مرکزی ملزم عدالت میں پیشی پر ٹک ٹاک بناتا رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)راولپنڈی میں پیرودھائی کے علاقے میں غیرت کے نام پر قتل کی جانیوالی سدرہ بی بی کے کیس کا مرکزی ملزم عصمت اللہ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سدرہ قتل کیس کا مرکزی ملزم عصمت اللہ خان عدالت پیشی پر ٹک ٹاک بناتا رہا ، ملزم آزادی سے ویڈیوز بناتا رہا اور کسی پولیس اہلکار کی جانب سے نہ ہی روک ٹوک کی گئی۔
ملزم عصمت اللہ کی ویڈو وائرل ہونے پر شہریوں کی جانب سے پولیس پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹریفک پولیس کے ظالمانہ جرمانے،موٹرسائیکل سوار رل گئے