کراچی، الفلاح چوکی کے باہر فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

Aug 07, 2023 | 23:13:PM
کراچی، الفلاح چوکی کے باہر فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید
کیپشن: رینجرز اہلکار لانس نائیک دلشاد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے علاقے لیاری بہار کالونی الفلاح چوکی کے باہر فائرنگ سے رینجرز اہلکار شہیدہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق لیاری بہار کالونی الفلاح چوکی کے نزدیک سنیپ چیکنگ کے دوران مشتبہ موٹرسائیکل سوار افراد کو روکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر انہوں نے رینجرز اہلکار پر فائرنگ کر دی،فائرنگ سے رینجرز اہلکار لانس نائیک دلشاد شہید ہو گئے۔
رینجرز کی جانب سے واقعہ میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے، ترجمان سندھ رینجرز کاکہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دےدی گئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے بڑے شہر میں دھماکہ، سیاسی رہنما سمیت کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟ افسوس ناک خبر آ گئی