ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے چین کو شکست دے دی

Aug 07, 2023 | 20:48:PM
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے چین کو شکست دے دی
کیپشن: فوٹو (پی ایچ ایف)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

بھارت کے شہر چنئی میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستان نے چین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔

پاکستان کی جانب سے سفیان خان اور افروز نے گول کیے۔ پاکستان ٹیم کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید اب بھی باقی ہے۔

   پاکستان کی جانب سے 20 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کے ذریعے محمد سفیان خان نے پہلا گول کرکے برتری دلائی۔

پاکستان کی جانب سے دوسرا گول 39 ویں منٹ میں افراز نے کیا جبکہ چین کی جانب سے 33 ویں منٹ میں جسہینگ نے گول اسکور کیا۔ پلیئر آف دی میچ پاکستان کے عبدالحنان شاہد قرار پائے۔

پاکستان اس وقت گروپ میں 5 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

پاکستان کا آج چوتھا میچ تھا، پاکستان کو  پہلے میچ میں ملائشیا سے شکست ہوچکی ہے جبکہ گرین شرٹس نے کوریا اور جاپان سے میچ برابر کھیلا تھا۔

 پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ بدھ کو کھیلا جائے گا، پاکستان بھارت کیخلاف میچ برابر بھی کھیل کر سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے، اگر شکست ہوئی اور جاپان چین سے جیت گیا تو جاپان کے بھی پانچ پوائنٹ ہوجائیں گے ایسی صورت میں سیمی فائنل کھیلنے کا فیصلہ گول اوسط پر ہوگا۔