اسرائیل نے فلسطین پر بم برسا دیئے، 6 بچوں سمیت 24 افراد شہید

Aug 07, 2022 | 11:06:AM
اسرائیل, فلسطین, بم برسا ,دیئے، 6 بچوں , 24 افراد ,شہید, پاکستان،سعودی عرب,مصر
کیپشن: اسرائیل کے حملے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) اسرائیلی فورسز کا فلسطین پر دوسرے روز  حملہ ،بم برسا دیئے،  جس کی وجہ سے6بچوں سمیت 24 افراد شہید ہو گئے۔

غزہ میں صیہونی فورسز نے مظلوم فلسطینوں پر بربریت کی انتہا کر دی۔ رات گئے کارروائی میں اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے جبالیہ رفیوجی کیمپ کو نشانہ بنا یا،جھڑپیں جمعہ کے روز اس وقت شروع ہوئیں جب صیہونی فورسز نے اسلامک جہاد کے سینئر کمانڈر کوشہید اور درجنوں گھروں کو میزائل مار کر تباہ کیا۔

جابر اسرائیلی فوج نے ظالمانہ کارروائی کو آپریشن ’’بریکنگ ڈان‘‘ کا نام دیا ہے اور کہا ہے کہ کارروائی ایک ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامک جہاد نے صہیونی فورسز کیخلاف جوابی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے اب تک 400 سے زائد راکٹ فائرکیے ہیں تاہم زیادہ تر کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔ پاکستان،سعودی عرب اور مصر نے اسرائیل کے مجرمانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت  کی ہے۔