50 فالورز ہیں بکواس کرتا ہے، صحافی کے سہیل آفریدی سے سوال پر شاہد خٹک آپے سے باہر ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خیبرپختونخوا سے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک صحافی پر شدید برہم ہو گئے، جس نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے سوال کیا تھا۔
صحافی نے سوال آفریدی سے سوال کیا تو شاہد خٹک نے کہا کہ تمہارے 50 فالورز ہیں اور تمہیں سوال کرنے بھیج دیتے ہیں، بکواس کرتا ہے۔ سہیل آفریدی نے اس پر معاملہ سنبھالتے ہوئے کہا کہ آپ کے 25 فالوورز بھی ہوں تو میں آپ کو جواب دوں گا۔
????تمہارے 50 فالورز ہیں، تمہیں سوال کرنے بھیج دیتے ہیں، بکواس کرتا ہے، صحافی کے سہیل آفریدی سے سوال پوچھنے پر شاہد خٹک غصہ، سہیل آفریدی نے شاہد خٹک کو مداخلت سے روکا،
— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) April 6, 2026
50 نہیں 25 فالورز ہوں پھر بھی جواب دوں گا، سہیل آفریدی pic.twitter.com/zmscQzqxND
صارفین نے شاہد خٹک کے اس روپے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ صحافی فرزانہ علی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب صحافیوں کو سوال کرنے سے پہلے اپنے فالورز دیکھنے پڑیں گے، پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں میں ہوا کچھ زیادہ ہی بھر گئی ہے۔
مقدس فاروق اعوان لکھتی ہیں کہ شاہد خٹک کی نظر میں صرف زیادہ فالوورز والا ہی سوال کر سکتا ہے۔
شاہد اسلم نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے، شاہد خٹک کو اپنا سوچنے اور سمجھنے کا انداز بدلنا چاہیے۔