پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

Apr 07, 2026 | 10:56:AM
 پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24نیوز) حکومت نے پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  حکومت نے پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت شہریوں کی ذاتی گاڑیوں کے لیے  پیٹرول کا کوٹہ مقرر کیا جائے گا اور اس سے زیادہ پیٹرول نہیں ملے گا۔

ذرائع کے مطابق فیول مینجمنٹ سسٹم کے لیے این آئی ٹی بی اور پی ٹی اے سے منظور شدہ موبائل ہینڈ سیٹس استعمال ہوں گے اور پیٹرول کوٹہ کے نفاذ کے لیے پیٹرول پمپس پر موبائل فونز کی فراہمی کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:جنگلی بلی یا  تیندوا؟چولستان میں خوفناک واقعہ، چرواہا  شدید زخمی

ذرائع کے مطابق وزارت آئی ٹی نے پیٹرول پمپس پر فراہمی کرنے کے لیے موبائل فونز کی جانچ مکمل کرلی ہے جب کہ نیشنل آئی ٹی بورڈ نے او ایم سیز کے لیے خریدے جانے والے موبائل فونز کی توثیق کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق موبائل فونز پر فیول مینجمنٹ کیلئے تیار کی گئی اپلیکیشن کی ٹیسٹنگ بھی مکمل کرلی گئی۔