نیشنل ماسٹر انیس الرحمن زیدی نےڈارک نائٹ اوپن شطرنج ٹورنامنٹ جیت لیا

Apr 07, 2024 | 23:01:PM
نیشنل ماسٹر انیس الرحمن زیدی نےڈارک نائٹ اوپن شطرنج ٹورنامنٹ جیت لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) نیشنل ماسٹر انیس الرحمن زیدی نےڈارک نائٹ اوپن شطرنج ٹورنامنٹ جیت لیا جبکہ جبکہ مصور خان دوسرے اور سید عمر عمران تیسرے نمبر پر رہے، ٹورنامنٹ میں محمد قاسم علی انصاری کو نوجوان کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈارک نائٹ شطرنج کلب راولپنڈی کے صدر چیف آرگنائزر علی رضا نے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، ٹورنامنٹ میں ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض شجاعت علی اور محمد بن جواد انجام دیئے، ایک روزہ ٹورنامنٹ میں 30 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: سٹیڈیم میں بیٹھی خاتون آئی پی ایل میچ کے بجائے موبائل پر کیا دیکھتی رہی؟ تصویر وائرل

واضح رہے کہ یہ ٹورنامنٹ ڈارک نائٹ شطرنج کلب راولپنڈی کے زیر اہتمام اور پاکستان چیس فیڈریشن کے تعاون سے کھیلا گیا۔