عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی میں کون کون شریک ہوگا ؟؟نام سامنے آگئے 

Apr 07, 2022 | 11:11:AM
رنبیر کپور، عالیہ بھٹ
کیپشن: رنبیر کپور عالیہ بھٹ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اگلے ہفتے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ۔ بھارتی میڈیا نے ان کی شادی کی تقریبات میں مہمانوں کی فہرست سامنے لائی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ اور رنبیر کپورکی شادی میں شاہ رخ خان ، اداکارہ دیپیکا پڈوکون شریک ہونگے ۔ذرائع کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی ان کے آر کے ہاوس میں ہوگی۔اس کے علاوہ مہمانوں کی فہرست میں رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون، سنجے لیلا بھنسالی، آدتیہ چوپڑا، شاہ رخ خان، آیان مکھرجی، آدتیہ رائے کپور، ارجن کپور، کرن جوہر کو مدعوکیا گیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریبات 13 اپریل سے 17 اپریل تک ہوں گی جن میں سنگیت اور مہندی کی تقریبات شامل ہیں ۔جبکہ عالیہ اپنی شادی کی تقریب میں منیش ملہوترا اور سبیاساچی کا ڈیزائن کردہ لباس پہنیں گی ۔
یہ بھی پڑھیں:رنبیراورعالیہ کی شادی کب ہو گی؟ حتمی تاریخ سامنے آگئی