پی ٹی اے کا غیرقانونی موبائل فونز کیخلاف کریک ڈاؤن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے غیر قانونی آئی ایم ای آئی ٹیمپرنگ اور کلون موبائل فونز کیخلاف کریک ڈاوؑن شروع کر دیا، جس دوران موبائل فونز اور ڈی وی آرز سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے زونل آفس ایبٹ آباد اور این سی سی آئی اے نے ہری پور میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے موچی بازار اورجی ٹی روڈ پر چھاپے مارے جس دوران موبائل فونز،ڈی وی آرز و دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:23 ستمبر کو بھی عام تعطیل کا اعلان؛ شایان شان جشن منانے کا اعلان
پی ٹی اے ترجمان کے مطابق موقع سے 3 ملزمان گرفتار کیئے گئے جنہیں این سی سی آئی اے کے حوالے کر دیا گیا، آئی ایم ای آئی ٹیمپرنگ اور کلون موبائل فونز قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔