نووک جوکووچ کا یو ایس اوپن ٹینس میں سفر تمام

Sep 06, 2025 | 11:46:AM
نووک جوکووچ کا یو ایس اوپن ٹینس میں سفر تمام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں کارلوس الکاراز نے نوواک جوکووچ کو شکست دے دی۔

یہ پہلا موقع ہے جب کارلوس الکاراز نے ریکارڈ 24 گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیتنے والے نوواک جوکووچ کو ہارڈ کورٹ پر شکست دی ہے۔

 کارلوس الکاراز اور نوواک جوکووچ گرینڈ سلیم ایونٹس میں اب تک پانچ مرتبہ مدمقابل آچکے ہیں جن میں سے تین میں الکاراز کو فتح حاصل ہوئی ہے۔

 اس فتح کے ساتھ الکاراز نے مسلسل تیسرے گرینڈ سلیم فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

فرنچ اوپن میں انہوں نے جینک سینر کوشکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا جبکہ ومبلڈن میں انہیں جینک سینر کے ہاتھوں ہی شکست ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: پاک جنوبی افریقہ سیریز کیلئے وینیوز کو حتمی شکل دیدی گئی