پاک جنوبی افریقہ سیریز کیلئے وینیوز کو حتمی شکل دیدی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے لیے وینیوز کو حتمی شکل دیدی گئی۔
ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ سیریز کے خلاف سیریز کے میچز لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں ہوں گے۔
کرکٹ جنوبی افریقہ کی ریکی ٹیم نے بھی ان تینوں وینیوز کا دورہ کیا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ فیصل آباد میں وائٹ بال سیریز کے میچز ہوں گے، فیصل آباد 2008 کے بعد انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:’’اگلی بار سکور 0-6 نہیں, 0-60 ہوگا ‘‘پاک فضائیہ سے بڑا بیان آ گیا
جنوبی افریقہ کا ٹیسٹ سکواڈ اکتوبرکے پہلے ہفتے میں لاہور پہنچے گا، ٹیسٹ میچز لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ لاہور میں 12 اکتوبر سے شروع ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔