پاکستانی قوم کو ملکی سلامتی کیلئے یکجا ہونا ہوگا:علی امین گنڈاپور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو ملک و قوم کی سلامتی کیلئے یکجا ہونا ہوگا۔
یومِ دفاع 6 ستمبر کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 1965 کا دن پاکستانی قوم کے لیے ایک تاریخی دن ہے جس نے پوری دنیا پر یہ ثابت کر دیا کہ پاک فوج اور قوم وطن کی سلامتی کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دن کی یاد پاکستانی عوام میں ایک نیا جذبہ اور اپنی جان وطن پر قربان کرنے کا حوصلہ پیدا کرتی ہے، وطن کے دفاع میں سکیورٹی اداروں نے جس جرات اور ہمت کا مظاہرہ کیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو داخلی، خارجی اور مالی بحرانوں سے نکالنے کیلئے ایک آزادانہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، ہمیں تمام تر امتیازات اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کی بقا و سلامتی کیلئے یکجا ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:آپ ﷺ کی ولادت پر دنیا نے نور کا چہرہ دیکھا:محسن نقوی کی عید میلادالنبیؐ پرقوم کو مبارکباد
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا ہے کہ دنیا مسئلہ کشمیر کو آسان نہ لے بلکہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے اس کی نزاکت اور حساسیت کو سمجھیں، انہوں نے معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والے جوانوں کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔