6 ستمبر پاکستان کی عسکری تاریخ کا شاندار باب ہے:عبدالعلیم خان کا مسلح افواج کو خراج تحسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صدر استحکام پاکستان پارٹی اوروفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نےیوم دفاع پاکستان پرمسلح افواج کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا 6 ستمبر پاکستان کی عسکری تاریخ کا شاندار باب ہے،قوم ملکی استحکام کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نےاپنےپیغام میں کہا کہ 6 ستمبر 1965 ہر پاکستانی کے لئے قابل فخر اور یادگار دن ہے،ملکی دفاع میں پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
انہوں مزید کہا آپریشن بنیان مرصوص سے پاک فوج کی صلاحیتوں کو منوایا گیا،فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔
صدر آئی پی پی کا کہنا تھا کہ قوم ملکی استحکام کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہے،پاک فوج سیلاب زدگان کی مدد کیلئے میدان میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت مذاکرات کی میز پر آکر صدر ٹرمپ سے معافی مانگے گا:امریکی وزیر تجارت