سعودی عرب میں نماز کے اوقات میں میوزک بجانے پر 1 ہزار ریال جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سعودی عرب میں نماز کے اوقات میں موسیقی بجانے پر ایک ہزار ریال جرمانے کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب مملکت نے عوامی اخلاقیات کی خلاف ورزیوں اور جرمانوں سے متعلق نئے ضوابط نافذ کردیے ہیں، جن میں نماز کے اوقات میں موسیقی بجانے پر مخصوص پابندی بھی شامل ہے جس کے تحت ایک ہزار سے دو ہزار سعودی ریال تک جرمانے عائد کیے جائیں گے، مملکت میں سماجی نظم و ضبط اور ثقافتی اقدار کو قائم رکھنے کے لیے مختلف جرمانے مقرر کیے گئے ہیں۔
ان نئے ضوابط میں نماز کے اوقات میں موسیقی بجانے پر ایک ہزار سعودی ریال (پہلی بار خلاف ورزی) جبکہ دوسری بار خلاف ورزی کرنے پر دو ہزار سعودی ریال جرمانہ، عوامی مقامات پر نامناسب لباس،عوامی مقامات پر خوابگاہ کا لباس پہننے یا ہیجان انگیز موادتحریر کئے ہوئے کپڑے پہننے پر 500 سے ایک ہزار سعودی ریال جرمانہ، جنسی طور پر نامناسب رویہ پر 3 ہزار سعودی ریال (پہلی بار خلاف ورزی)، جبکہ اسی خلاف ورزی کو دہرانے پر 6000 سعودی ریال کا جرمانہ، عوامی پریشانی کا سبب بننے والے اعمال جیسےرہائشی علاقوں میں اونچی آواز میں موسیقی بجانے پر 500 سے ایک ہزار سعودی ریال کا جرمانہ، کوڑا کرکٹ پھیلانے پر 500 سے ایک ہزار سعودی ریال کا جرمانہ ، اور قطار کی خلاف ورزی کرنے پر 500سے ایک ہزار سعودی ریال کا جرمانہ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادت ، شہر شہر چراغاں، فضائیں درود و سلام کی صداؤں سے معطر
قوانین میں مخصوص عوامی برتاؤ جیسے غیرقانونی تصویر کشی کرناایک ہزار سے 2000 سعودی ریال جرمانہ، بزرگ/معذور افراد کی مخصوص سیٹوں پر بیٹھنے پر200 سے 400 سعودی ریال جرمانہ، اور عوامی پارکوں میں آگ جلانے پر 100 سے 200 سعودی ریال کا جرمانہ بھی شامل ہیں۔حکام نے زور دیا کہ یہ ضوابط وژن2030 کے تحت مملکت کے اقدار کو برقرار رکھنے کے عہد کے مطابق ہیں،یہ ضوابط مقامی باشندوں اور سیاح دونوں پر یکساں نافذ ہوں گے، جس میں عوامی مقامات پر معقول لباس پہننے کی واضح ہدایات شامل ہیں۔ان کے نفاذ کی نگرانی سعودی شہروں میں مقرر کردہ عوامی اخلاقیات کے نگران کریں گے اور خلاف ورزیوں پر فوری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔