امریکا:ہنڈائی میٹا پلانٹ پر چھاپہ،جنوبی کوریا کے باشندوں سمیت 475غیرقانونی تارکین گرفتار

Sep 06, 2025 | 09:53:AM
امریکا:ہنڈائی میٹا پلانٹ پر چھاپہ،جنوبی کوریا کے باشندوں سمیت 475غیرقانونی تارکین گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی ریاست جارجیا میں امیگریشن کریک ڈاؤن کے دوران چھاپہ مار کارروائی میں جنوبی کوریائی باشندوں سمیت 475غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیا۔

امریکی ہوم لینڈسکیورٹی کے مطابق امیگریشن کریک ڈاؤن کےدوران ہنڈائی میٹا پلانٹ پر چھاپہ مارا گیا، جس میں  475  افراد کو گرفتارکرلیا,زیادہ تر گرفتار افراد کوریائی باشندے ہیں،کچھ لوگ غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوئے تھے،کچھ کام کرنے کے اہل نہیں تھے،اور کچھ نے ویزے کی مدت سے زیادہ قیام کیا ہوا تھا۔

کچھ افراد نےپلانٹ کے احاطے میں تالاب میں کود کر فرارہونے کی کوشش کی جنھیں گرفتارکرلیا گیا۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے گرفتارشدگان کوغیرملکی ایلینز قرار دیا،جبکہ جنوبی کوریا نے اپنے باشندوں کی حفاظت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکا میں ہنڈائی پلانٹ پر امیگریشن فورس کے چھاپے پر جنوبی کوریا نے واشنگٹن سے احتجاج کیا ہے۔

وزارت خارجہ جنوبی کوریا نے کہا کہ ہمارے سرمایہ کاروں اور شہریوں کے حقوق متاثر نہ کریں، چھاپے کے باعث ہنڈائی فیکٹری میں کام رک گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امیگریشن حکام کے چھاپے میں 450 افراد کو حراست میں لیا گیا جب کہ کوریائی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ہنڈائی پلانٹ سے 560 کارکنان کو حراست میں لیا گیا،رپورٹس کے مطابق 300 جنوبی کوریائی شہری زیرحراست ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یوم دفاع اورعید میلادالنبیﷺ کی پرنور محافل،ریلیوں،جلوسوں کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات 

جنوبی کوریائی وزارت خارجہ نے واشنگٹن اور اٹلانٹا میں سفارتکار روانہ کر دیئے ہیں،جنوبی کوریا نےجولائی میں امریکا میں 350 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا تھا۔