فیصل مسجد کے احاطے میں لڑکی کا ڈانس, امام مسجد نے بڑا قدم اٹھا لیا

Sep 06, 2022 | 11:33:AM
فیصل مسجد کے احاطے میں لڑکی کا ڈانس, امام مسجد نے بڑا قدم اٹھا لیا
کیپشن: ٹک ٹاکر
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) اسلام آباد  فیصل مسجد میں رقص کرتی  خاتون  کے خلاف  اسلام آباد  پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کر لی گئی ۔

 رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں پولیس نے بالآخر کارروائی کرتے ہوئے فیصل مسجد کے امام کی شکایت پر   ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر  اور  اس کی ٹیم کے ارکان کے خلاف مقدمہ درج  کرلیا۔وفاقی دارالحکومت کے مارگلہ تھانے میں دفعہ 295 سی کے تحت  درج ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ خاتون نے کچھ نامعلوم افراد کی مدد سے ویڈیو بنائی جس سے لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اور اس کی ٹیم کے ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔