2ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات  وفاق کے سپرد،بینکنگ کورٹ میں تعینات

Oct 06, 2025 | 19:37:PM
2ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات  وفاق کے سپرد،بینکنگ کورٹ میں تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) دو  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات  وفاقی حکومت کے سپرد  کر دیں گئیں، چیف  جسٹس لاہور ہائیکورٹ  کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری ۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر شہباز میر کو جج بینکنگ کورٹ- ٹو  فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔سیشن جج عامر شہباز  20 مئی 2026 تک جج بکنک کورٹ فیصل آباد کی حیثیت سےخدمات انجام دیں گے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اورنگزیب  کو بطور جج بینکنگ کورٹ سرگودھا تعینات کر دیا گیا ہے،سیشن جج  اورنگزیب کی مدتِ تعیناتی 30 جون 2028 تک  ہوگی ،دونوں افسران کو 9 اکتوبر 2025 تک نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی مستقلی،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ و دیگر محکموں کیلئے نیا قانون نافذ