دیپیکا پڈوکون نے ہالی ووڈ میں ایک فلم کے بعد کام کیوں نہیں کیا ؟ بڑی وجہ سامنے آ گئی

Oct 06, 2022 | 11:19:AM
فائل فوٹو
کیپشن: دیپیکا پڈوکون نے ہالی ووڈ میں ایک فلم کے بعد کیوں نہیں کیا ؟ بڑی وجہ سامنے آ گئی
سورس: instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بالآخر اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم ریٹرن آف زینڈر کیج کے بعد سے ہالی ووڈ فلم میں نظر نہ آنے کی وجہ بتادی ،جنوری 2017 میں اس فلم کی ریلیز کے بعد سے دیپیکا  کسی ہالی ووڈ پروجیکٹ میں نظر نہیں آئیں۔ 

 تفصیلات کے مطابق  اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہالی ووڈ فلموں میں کام سے خود معذرت کر رکھی ہے اور اس کی وجہ دورہ امریکا کے دوران ہونے والے منفی تجربہ ہے۔ انہوں نے ہالی ووڈ کے دقیانوسی نسلی معاملات اور مغرب میں باہر کے لوگوں کے بارے میں تصور پر گفتگو کی اور کہا کہ ان کے ذہن میں یہاں کے بارے میں جو چیز تھی وہ اس سے کافی مختلف ہے جو یہاں دیکھا۔

دیپیکا پڈوکون انٹرنیشنل اداکارہ تو نہیں بن سکی ہیں تاہم وہ کئی الاقوامی کمپنیوں کی برانڈ ایمبسڈر ضرور ہیں۔اس کے علاوہ وہ اس برس کے اوائل میں کینز فلم فیسٹول کی جیوری کی ممبر بھی مقرر ہوئی ہیں۔دیپیکا نے نام لیے بغیر ایک ہالی ووڈ اداکار کا ذکر کیا جو ان سے ملا اور کہنے لگا، اچھا تو آپ انگریزی بھی بول سکتی ہیں؟ مجھے اس کا یہ رویہ بہت عجیب سا لگا۔ اس دوران بعض پاپارازی فوٹوگرافرز انہیں پریانکا چوپڑا سمجھتے رہے۔

یاد رہے کہ  اس ایکشن تھرلر فلم میں دیپیکا نے سرینا اونگر کا کردار ادا کیا، جبکہ اس فلم میں وین ڈیزل، نینا ڈوبریوو، کرس وو اور روبی روز بھی شامل تھیں۔