کامیڈی کنگ عمر شریف کی میت کراچی پہنچا دی گئی

Oct 06, 2021 | 12:29:PM
عمر شریف میت کراچی پہنچا دی
کیپشن: عمر شریف میت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)عمر شریف کی میت  ایدھی سرد خانے منتقل ،نماز جنازہ تین بجے سہ پہر ادا کی جائے گی ۔

 تفصیلات کے مطابق میت ترکش ائیر لائنز کی کمرشل پرواز کے ذریعے کراچی ائیرپورٹ پر پہنچی جہاں عمر شریف کے بیٹوں اور عزیز و اقارب نے میت وصول کی۔  عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل بھی اسی جہاز میں پاکستان پہنچیں۔

میت کوقافلے کی صورت میں کراچی ائیرپورٹ سے ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ منتقل کردیا گیا۔  سینکڑوں کی تعداد میں پرستارسبز ہلالی پرچم میں لپٹے عمر شریف کی میت پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتی رہے۔

عمر شریف کی نماز جنازہ سہ پہر 3 بجے کلفٹن میں ادا کی جائے گی۔ ان کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

 یاد رہے کہ عمر شریف کا 2 اکتوبر کو جرمنی کے شہر نیورمبرگ کے ہسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب ۔۔ 4 ہزار سے زائد جیل وارڈن بھرتی کرنے کی منظوری