اسلام آباد میں ڈینگی کے وارتیز،مزید10مریض سامنے آگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترک )اسلام آباد کے مختلف مقامات سے مزید 10 ڈینگی پازیٹو کیسز رپورٹ ہوگئے۔
ڈی ایچ اوکے مطابق ان دس میں سے تین مریضوں کا تعلق شہری اور سات کاتعلق دیہی علاقوں سے ہے،ترلائی سے 3، جی 7 سے 2، ترنول سے 2اور روات سے ایک کیس رپورٹ ہواہے۔
ڈی ایچ او کے مطابق سوہان اور ای 11 سے بھی ایک ایک پازیٹو ڈینگی کیس رپورٹ ہواہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم شہدائے جموں منارہے ہیں
ڈینگی سے شدید متاثرہ 44 مریض اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں،انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد کے مختلف متاثرہ علاقوں میں ڈینگی اسپرے و دیگر انسداد ڈینگی اقدامات جاری ہیں۔