پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم شہدائے جموں منارہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
( احمد منصور )دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم شہدائے جموں منا رہے ہیں۔
6 نومبر 1947کوڈوگرہ فوج نے جموں کٹھوا، ادہم پور اور ریاسی کے اضلاع میں ظلم و سفاکیت سےکشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کی تھی،یہ واقعہ اُس وقت کا ہے جب کثیر تعداد میں کشمیری مسلمان پاکستان کی جانب نقل مکانی کرنے کے لیے جمع ہو ئے تھے،قتل عام سے قبل ڈوگرہ فوج کے مسلمان سپاہیوں کو برطرف کر دیا گیاتھااورمسلمانوں کی برطرفی کے بعد جموں کینٹ کا کمانڈر ہندو افسر لگا دیا گیاتھا۔
جابرانہ قتل عام میں ڈوگرہ فوج کے ساتھ راشٹریہ سیوک سنگھ بھی شامل تھی،6 نومبر 1947 کو 60 سے زائد بسوں میں کشمیری مسلمانوں کو سوار کرا کر سیالکوٹ کی طرف پہلا قافلہ روانہ کیا گیاتھا،سامبہ کے مقام پر راشٹریہ سیوک سنگھ اور ڈوگرہ فوج نے گھات لگا کر حملہ کیا اور123 گاؤں جلا کر خاکستر کر دئیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا بڑا یوٹرن،ظہران ممدانی کی مدد کرنے پر آمادہ
دو ہفتے تک جاری رہنے والے قتل عام کے نتیجے میں 2 لاکھ 37 ہزار کشمیری مسلمان بےدردی سےشہید کیے گئے،عالمی طاقتوں کو اس امر پر سنجیدگی سے سوچنا ہوگا کہ 78سال گزر جانے کے باوجود کشمیری مسلمان اپنا حق خود ارادیت استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔