جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان ہوگیا

Nov 06, 2023 | 15:05:PM
 سندھ حکومت نے 9 نومبر  یوم اقبال پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے 9 نومبر  یوم اقبال پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔  

سندھ حکومت کی جانب سے  9 نومبر بروز جمعرات کو  صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جس کا  نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت  نے 13 نومبر کو دیوالی پر تمام اداروں میں ہندو ملازمین کیلئے تعطیل کا اعلان کیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کیخلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری

واضح رہے کہ تین روز  قبل وفاقی حکومت نے 9 نومبر بروز جمعرات کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔