اسحاق ڈار سے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر  امیر خرم راٹھور کی ملاقات

Nov 06, 2022 | 21:56:PM
اسحاق ڈار , سعودی عرب. پاکستان, سفیر , امیر خرم راٹھور, ملاقات
کیپشن: وزیر خزانہ  سینیٹر اسحاق ڈار سے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر  امیر خرم راٹھور ملاقات کر رہے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر خزانہ  سینیٹر اسحاق ڈار سے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر  امیر خرم راٹھور کی ملاقات ، ملاقات میں وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورہ سعودی عرب اور سعودی قیادت کی جانب سے کئے جانے والے تعاون  کو سراہا گیا۔

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر  امیر خرم راٹھور  کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورے سے پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات میں مزید اضافہ ہوا ہے،وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔