ملک کے مختلف شہروں میں ہلکی بارش سے موسم سرد ہو گیا 

Nov 06, 2022 | 19:51:PM
ملک کے مختلف شہروں میں ہلکی بارش سے موسم سرد ہو گیا 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم سرد ہو گیا ہے۔ پشاور میں ہلکی بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ کل صبح تک جاری رہنے کا مکان ہے۔ کوئٹہ میں بھی سرما کی پہلی بارش شروع ہوتے ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ زرعی ماہرین کے مطابق کوئٹہ میں حالیہ بارشوں سے گندم کی بوائی کے لئے موثر ثابت ہوگی تاہم طبی ماہرین کے مطابق کوئٹہ بارش سے موسمی بیماریوں کا خاتمہ ہوگا۔ مچھ بولان اور کلات میں بارش جاری ہے، ہلکی ہلکی بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے تاہم گیس مکمل غائب ہے جس لوگوں کو مشکلات کا سامناہے۔