وفاقی محتسب نے پمز ہسپتال کے خلاف شکایات کا نوٹس لے لیا

May 06, 2026 | 19:05:PM
وفاقی محتسب نے پمز ہسپتال کے خلاف شکایات کا نوٹس لے لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی دارالحکومت کے مرکزی سرکاری ہسپتال پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے خلاف عوامی شکایات پر وفاقی محتسب نے نوٹس لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محتسب کی جانب سے ایک خصوصی معائنہ ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو کل پمز ہسپتال کا دورہ کرے گی، معائنہ ٹیم میں سینئر ایڈوائزر رعنا سیرت، ایڈوائزر میجر جنرل ریٹائرڈ ہارون سکندر پاشا اور کنسلٹنٹ پرویز حلیم شامل ہیں، ٹیم پمز ہسپتال کا تفصیلی جائزہ لے گی اور انتظامیہ سے ملاقات کے ساتھ ساتھ مریضوں سے بھی براہ راست شکایات سنے گی۔

ذرائع کے مطابق ٹیم اپنے دورے کے دوران ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات، انتظامی امور اور عوامی شکایات کی نوعیت کا جائزہ لے گی، اس کے علاوہ ٹیم سابقہ دوروں کے دوران دی گئی ،سفارشات پر عملدرآمد کی صورتحال بھی پرکھے گی، معائنہ ٹیم اپنی تجاویز اور مشاہدات پر مشتمل رپورٹ وفاقی محتسب کو پیش کرے گی، جس کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت کا انسدادِ پولیو مہم کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ