اداکارہ ثانیہ سعید کی پہلی مرتبہ شوہر سے علیحدگی کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان شوبز کی معروف سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے پہلی بار اپنی نجی زندگی سے متعلق بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ تسلیم کیا کہ ان کی شوہر سے علیحدگی ہو چکی ہے۔
ثانیہ سعید حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ علیحدگی کا فیصلہ باہمی رضا مندی سے اور خوشگوار ماحول میں کیا گیا تھا۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان کی ازدواجی زندگی سے کوئی اولاد نہیں ہے اور انہیں اپنی زندگی میں ان مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا جو اکثر خواتین کو کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے خود کو خوش نصیب قرار دیا کہ انکی علیحدگی بھی باعزت اور سکون سے ہوئی۔
یاد رہے کہ ثانیہ سعید کی شادی معروف ہدایتکار شاہد شفاعت سے ہوئی تھی، جنہوں نے ڈرامہ "دنیا پور" سمیت کئی کامیاب منصوبوں کی ہدایت کاری کی ہے۔ دونوں فنکاروں کا تھیٹر سے پرانا تعلق رہا ہے اور وہ بچپن سے ایک دوسرے کو جانتے تھے۔
ثانیہ سعید اور شاہد سفاعت کی شادی کا رشتہ طویل عرصے تک میڈیا کی نظروں سے دور رہا، تاہم ثانیہ نے اب طلاق کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پی سی بی چیلنج کپ:24 سالہ باولر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا