پاکستانی حکام کو نشانہ بنانے والے بھارتی ہیکرز کی گھناونی مہم بے نقاب

May 06, 2025 | 19:16:PM
پاکستانی حکام کو نشانہ بنانے والے بھارتی ہیکرز کی گھناونی مہم بے نقاب
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)پاکستانی حکام کو نشانہ بنانے والے بھارتی ہیکرز کی گھناونی مہم کو بے نقاب کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سائبر حملے کو مبینہ طور پر پاکستان میں سرگرم بھارتی گروہ سائیڈ ونڈر سے جوڑا گیا ہے ، کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں ، ڈویژنز اور اداروں کو مراسلہ بھجوایا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اٹیکرز مخصوص افراد کو نشانہ بناتے ہوئے ایک اسپیرفشنگ ای میل بھیجتے ہیں۔ ہیکرز کی فشنگ ای میلز سے بظاہر مستند اداروں سے آئی ای میل کا تاثر ملتا ہے۔

مشکوک ای میلز کے ذریعے متاثرین کو میلویئر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے راغب کیا جاتا ہے، وائرس بیک ڈور متاثرہ کمپیوٹر اور اس کے ڈیٹا کو دور سے کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میلویئر وائرس مقامی وقت چیک کرتا ہے تاکہ ٹائم زون یعنی ملک یا علاقہ معلوم کیا جا سکے، یہ میلویئر مخصوص ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے، وائرس میں متاثرہ کمپیوٹرمیں پوشیدہ رہنے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق مراسلے میں فشنگ اور سوشل انجینئرنگ حملوں سے بچاؤ کے لیے تربیت دینے کی سفارش، مراسلے میں تمام سافٹ ویئر، آپریٹنگ سسٹمز اور براؤزرز کو اپ ڈیٹ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دھوکہ دہی پر مبنی ای میلز کی شناخت اور روک تھام کے لیے ای میل فلٹرنگ سلوشنز نافذ کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان سے ملاقات ہوگئی،نورین خان نےبانی پی ٹی آئی کی صحت کا حال بتادیا