عمران خان سے ملاقات ہوگئی،نورین خان نےبانی پی ٹی آئی کی صحت کا حال بتادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان سے بہنوں کی ملاقات ہوگئی،عمران خان کی بہن نورین خان نے ان کی صحت سے متعلق میڈیا کو بتا دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین خان نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت بلکل ٹھیک ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری ان سے ملاقات ہوگئی جس میں عمران خان کے ساتھ 15 منٹ تک بات چیت ہوئی۔
صحاقی نے ان سے سوال کیا کہ عمران خان نے کیا پیغام بھیجا ہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اس حوالےسے علیمہ خان کچھ دیر میں میڈیا ٹاک کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ عمر ایوب اور ایس پی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ