عمر ایوب اور ایس پی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

May 06, 2025 | 18:29:PM
عمر ایوب اور ایس پی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
کیپشن: عمر ایوب اور ایس پی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی )اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور ایس پی نبیل کھوکھر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریبی ناکے پر اپوزیشن لیڈر اور ایس پی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، عمر ایوب نے ایس پی کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کو میری بات سننی پڑے گی۔

اس پر نبیل کھوکھر نے کہا کہ راستہ کلیئر کریں گے تو میں آپ کی بات سنوں گا، آپ راستہ کلیئر کریں ہم کارکنوں کو چھوڑ دیں گے،عمر ایوب نے مکالمہ کرتئے ہوئے کہا کہ آپ نے ایسٹ انڈیا کمپنی کا راج یہاں لاگو کیا ہے،میں سٹیٹ ہوں،آپ اوزار ہیں ریاست کے، آپ اپنے حلف کی خلاف ورزی کررہے ہیں،آپ لوگ قانون اور آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ 

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے پاس عدالتی آرڈر موجود ہیں، میں نے کہا تھا اے پی سی ہونی چاہیے جس میں بانی پی ٹی آئی کی شرکت لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی کی بہنوں کے عدالتی حکم کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی:عمر ایوب