بانی کی بہنوں کے عدالتی حکم کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی:عمر ایوب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی کی بہنوں کے پاس عدالتی آرڈر موجود ہیں،سلمان اکرم راجہ چیف جسٹس سے ملکر آئے،کس آئین وقانون کو تحت ان کو نہیں ملنے دے رہے۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دکھانا چاہ رہے ہیں کہ یہ اپوزیشن لیڈر اور چیف وہپ کو گرفتار کریں گے،کرلیں۔
چیف جسٹس نے سلمان اکرم راجہ کو یقین دہانی کرائی کہ ایس پی صدر کو کہا میں سٹیٹ ہوں،یہ سٹیٹ کے آوزار ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ یہ عدالتی احکامات کی توہین کر رہے ہیں، یہ بانی سے ڈرتے ہیں،قومی اسمبلی میں بھی کہا تھا لیکن انھوں نے سنسر کی۔
میں نے کہا تھا اے پی سی ہونی چاہئے جس میں بانی کی شرکت لازمی ہو، ہم پرامن احتجاج کر رہے ہیں،سیاسی کارکنان ہیں،ایم این اے خرم ورک پر لاٹھی چارج کیا گیا ۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ شہباز شریف،مریم نواز یہ دیکھ لیں کہ ہم یہاں بیٹھے ہوئے ہیں یقین دہانی کرائیں،ہمارے پاس کیا ہے ایک قلم ہی ہے،کیا یہ ہتھیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :سندھ میں سینیٹ کی جنرل نشست پر پیپلزپارٹی کے وقار مہدی بھاری اکثریت سے کامیاب