پوپ فرانسس کی وصیت ’میری گاڑی کو غزہ کے بچوں کیلیے موبائل کلینک میں تبدیل کردیا جائے‘

May 06, 2025 | 00:00:AM
پوپ فرانسس کی وصیت ’میری گاڑی کو غزہ کے بچوں کیلیے موبائل کلینک میں تبدیل کردیا جائے‘
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پوپ فرانسس کی آخری رسومات کے بعد ان کی وصیت سامنے آئی ہے جس میں خاص طور پر غزہ کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس نے اپنی وصیت میں لکھوایا کہ میرے مرنے کے بعد میری گاڑی کو غزہ کے بچوں کے لیے کلینک بنادیا جائے، پوپ فرانسس کی وصیت پر عمل درآمد کے لیے ان کی گاڑی کو اس انداز میں دوبارہ تیار کیا جائے گا کہ وہ ایک چلتا پھرتا کلینک بن جائے۔

اس موبائل کلینک میں غزہ کے بچوں کے طبی معائنے، علاج معالجے، ویکسینیشن، مرہم پٹی اور فوری ٹیسٹ کی سہولت موجود ہو گی،اس موبائل کلینک کو غزہ کے اُں علاقوں میں استعمال کیا جائے گا جہاں طبی سہولیات میسر نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ یہ وہی گاڑی ہے جو پوپ فرانسس نے اسرائیل کے دورے میں 2014 میں استعمال کی تھی۔

اس دورے کے بعد پوپ فرانسس تو واپس ویٹی کن آگئے تھے لیکن ان کی گاڑی وہی رہ گئی تھی،اس گاڑی پر پوپ فرانسس نے اسرائیل کے مذہبی مقامات کا دورہ کیا تھا اس لیے اس گاڑی کی اہمیت بڑھ گئی اور اسے اسرائیل میں محفوظ کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں ؛ صدر مملکت سے شرجیل میمن کی ملاقات،مختلف منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی