صدر مملکت سے شرجیل میمن کی ملاقات،مختلف منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی

May 05, 2025 | 23:20:PM
صدر مملکت سے شرجیل میمن کی ملاقات،مختلف منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی
کیپشن: صدر مملکت سے شرجیل میمن کی ملاقات
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجز جمالی) صدر آصف علی زرداری سے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ایوان صدر میں ملاقات کی ،صوبائی وزیر نے صدر مملکت  کو سندھ کے مختلف منصوبوں خصوصاً ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی۔ 

ملاقات میں صدر آصف علی زرداری نے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  سندھ میں ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کو جدید ٹیکنالوجی کے تحت مکمل کیا جائے،خواتین کو خصوصی سہولیات دینے کے لیئے پنک بس کی طرح پنک ٹیکسی اور سکوٹی کی تعداد بڑھائی جائے ۔

صدر آصف علی زرداری  نےمزیدکہا کہ وومن امپاورمینٹ ہماری اولین ترجیح ہے پنک ٹیکسی اور اسکوٹی سے خواتین کے لیئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہونگے ۔ 

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، سکیورٹی امور پر گفتگو