آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، سکیورٹی امور پر گفتگو

May 05, 2025 | 22:53:PM
آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، سکیورٹی امور پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ملاقات کی، ملاقات میں سکیورٹی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات  میں پاک ایران بارڈر سکیورٹی میکانزم پر نظرثانی اوردونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ پاکستان اور ایران بھائی چارے کے مضبوط رشتے میں بندھے ہیں،ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔