پنجاب پولیس وزیراعلیٰ اور آئی جی کی قیادت میں تنزلی اوررسوائی تیزی سےطے کریگی، راجہ بشارت

May 06, 2024 | 15:11:PM
پنجاب پولیس وزیراعلیٰ اور آئی جی کی قیادت میں تنزلی اوررسوائی تیزی سےطے کریگی، راجہ بشارت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ارشاد قریشی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد بشارت راجہ  کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس آنے والے وقتوں میں وزیراعلیٰ اور آئی جی کی قیادت میں تنزلی اوررسوائی کی مزید منازل تیزی سے طے کرے گی۔ 

سماجی رابطے کی سائٹ"ایکس "  پر   کھاریاں واقعے پر بات کرتےہوئے پی ٹی آئی رہنما محمد بشارت راجہ کا کہناہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کے وقار میں اضافے کیلئے پولیس کی وردی پہننی، نتیجتاً تحفہ کے طور پر ہجڑوں کے ہاتھوں پولیس کی پٹائی جیسی رسوائی ملی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس آنے والے وقتوں میں وزیراعلیٰ اور آئی جی کی قیادت میں تنزلی اوررسوائی کی مزید منازل تیزی سے طے کرے گی۔

یاد رہے کہ 25 اپریل کو پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر پولیس کا یونیفارم پہنے پر وزیر اعلٗی پنجاب مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست سیشن کورٹ لاہور میں دائر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی، قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس کو مریم نواز کے خلاف درخواست دی مگر کارروائی نہیں ہوئی۔