ترکی میں عالمی فورم کا اجلاس، یوکرینی اور روسی ارکان پارلیمنٹ میں جھگڑا

May 06, 2023 | 12:09:PM
 روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتی کشیدگی  کے دوران دونوں ملکوں کے نمائندگان گتھم گتھا ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتی کشیدگی  کے دوران دونوں ملکوں کے نمائندگان گتھم گتھا ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ترکیہ کے شہر انقرہ میں بلیک سی اکنامک کوپریشن کے 61 ویں جنرل اسمبلی  کے دوران  ہونے والے واقعے کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوکرین کے ترجمان اسٹیج پر جھنڈا لہراتے ہیں تاہم  اس دوران روس کے سینئر ترجمان  اسٹیج پر آکر  یوکرین کے  رکن پارلیمان ( ایم پی ) اولکسینڈر میریکووسکی سے جھنڈا چھین لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تھری ڈی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ پہلی پرنٹڈ مچھلی

ویڈیو میں روسی ترجمان کے جھنڈا چھیننے کے بعد یوکرین کے ایم پی کو ان کا پیچھا کرتے ہوئے دوتین مکے مارت ہوئے دیکھا جاسکتا، تاہم  وہاں موجود افراد نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں شخصیات کو علیحدہ کردیا۔

بعد ازاں اولکسینڈر میریکووسکی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کی  یہ واقعی اس مکے کے لائق تھے۔