وزیر اعظم کابغیر پروٹوکول لاہورشہر کا دورہ

May 06, 2022 | 09:04:AM
شہباز شریف، فائل فوٹو
کیپشن: شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے بغیر پروٹوکول کے لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا، شہباز شریف بغیر پروٹوکول شہر کے دورے پر نکلے۔اس موقع پر انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی اور صفائی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پچھلی حکومت کا عوام سے تعلق نہ ہونے کے برابر تھا، پچھلے دورِ حکومت میں کرپشن عروج پر تھی، بجلی کی لوڈشیڈنگ کو بھی کنٹرول نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے جیل روڈ، کلمہ چوک، مال روڈ، گلبرگ اور مزنگ کا دورہ کیا۔

بعد ازاں وزیراعظم سابق رہنما (ن) لیگ پرویز ملک مرحوم کے گھر بھی گئے، جہاں انہوں نے شائستہ پرویز ملک اور اہلخانہ سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:    عمران خان کی سابق اہلیہ جمائماگولڈ سمتھ نے خاموشی توڑ دی