کراچی ضمنی الیکشن، 60 پولنگ سٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی مکمل،سب سے زیادہ کس کے ووٹ مسترد ہوئے؟ جانیے

May 06, 2021 | 21:31:PM
کراچی ضمنی الیکشن، 60 پولنگ سٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی مکمل،سب سے زیادہ کس کے ووٹ مسترد ہوئے؟ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے حلقے این اے 249 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا سلسلہ جاری ہے، 276 میں سے 60 پولنگ سٹیشنز پر ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پیپلزپارٹی امیدوار قادرمندو خیل کے 134 ووٹ مسترد ہوئے، تحریک انصاف کے امجد آفریدی کے 34 ،مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل کے 194 ،ایم کیو ایم کے حافظ مرسلین کے 108 ووٹ مستردہوئے۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک لبیک کے 44، پاک سر زمین کے 29،آزاد امید وار احمد کے 140ووٹ مستردہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: عیدآبائی گھروں میں منانے کیلئے جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری