عیدآبائی گھروں میں منانے کیلئے جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

May 06, 2021 | 21:03:PM
عیدآبائی گھروں میں منانے کیلئے جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عیدالفطر آبائی گھروں میں منانے کیلئے جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری،ریلوے حکام نے عید کیلئے10سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا، عید سپیشل ٹرینیں کل سے چلائی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق 4عید سپیشل ٹرینیں کراچی سے لاہور چلائی جائیں گی جبکہ4عید سپیشل ٹرینیں لاہور سے کراچی کے درمیان چلیں گی،دونوں طرف سے ٹرینیں 7مئی سے 10مئی تک چلیں گی۔
ریلوے حکام کے مطابق 9ویں عیدسپیشل ٹرین 11مئی کو کراچی راولپنڈی کے درمیان چلے گی،10ویں عیدسپیشل ٹرین12مئی جو کراچی ملتان کے درمیان چلے گی۔
 ریلوے انتظامیہ نے عید سپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا ،ریلوے حکام نے عیدسپیشل ٹرینوں کاشیڈول تمام ڈی ایس پی ریلویز کو ارسال کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطہ، عید کے بعد ملاقات پر اتفاق

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: