شکر گڑھ میں پٹرول غائب کر دیا گیا، ساڑھے تین سو روپے فی لٹر میں فروخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) عاقبت نا اندیش ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے شکرگڑھ شہر اور اطراف میں عوام کو پٹرول اور ڈیزل کی کمی کا سامنا ہے۔
شکرگڑھ سے آنے والی خبروں کے مطابق شہر کے کئی پٹرول پمپ بند ہونے سے پی ایس او کے پٹرول پمپ پر رش بڑھ گیا ہے۔
شکرگڑھ شہر مین واقع پی ایس او کے پٹرول پمپ پر محدود سٹاک ہونے کی وجہ سے گاڑیوں اور موٹر سائیکل والوں کا ہجوم جمع ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ شکرگڑھ شہر اور اطراف میں بعض ذخیرہ اندوز پٹرول 350س فی لٹر سے زیادہ قیمت پر فروخت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر ہفتے مقرر ہوں گی، سرکاری ملازم گھر پر رہ کر ڈیوٹی کریں گے، اہم فیصلے ہوگئے
یہ بھی پڑھیئے: کروڈ آئل کی قیمت 24 گھنٹوں میں 10 فیصد بڑھ گئی
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ کشیدگی مزید بڑھ گئی تو خام تیل کی قیمت 150ڈالر فی بیرل ہو جائیگی:قطری وزیر توانائی