کروڈ آئل کی قیمت 24 گھنٹوں میں 10 فیصد بڑھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نیویارک میں کروڈ آئل کی قیمت چوبیس گھنٹوں میں 10 فیصد بڑھ چکی ہے۔ پاکستان میں آج سحری کا وقت آنے تک قیمت مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
پاکستان میں رات 10 بجے نیویارک مین دوپہر کے بارہ بج رہے ہیں۔ نیویارک میں شام کو مارکیت بند ہونے تک کروڈ آئل کی قیمت مزید بڑھنے کا امکان بتایا جا رہا ہے۔
نیویارک کی آئل مارکیٹ میں قیمتوں کے تازہ ترین جائزہ کے مطابق ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی موجودہ قیمت 6 مارچ 2026 تک فی بیرل $89.16 ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی NYMEX پر نیویارک میں ٹریڈ ہونے والا بنیادی بینچ مارک ہے۔
تازہ ترین جائزہ کے مطابق کروڈ آئل کی قیمتوں میں حال ہی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، صرف پچھلے 24 گھنٹوں میں 10% سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: مشرق وسطیٰ کشیدگی مزید بڑھ گئی تو خام تیل کی قیمت 150ڈالر فی بیرل ہو جائیگی:قطری وزیر توانائی
آج نیویارک میں کام کا آخری دن ہے، شام کو مارکیٹیں ویک اینڈ کے دو دن کے لئے بند ہو جائیں گی۔ مارکیٹ کی دو دن کے لئے بندش ایک عارضی رحمت ہو گی کہ آج شام کے بعد آئل کی قیمتیں کم از کم دو دن تک مزید نہیں بڑھیں گی اور سٹاکس کی قیمتیں مزید نہیں گریں گی، جو کچھ ہو گا پیر کی صبح ہو گا۔
رات دس بجے تیل کی قیمت کا خلاصہ (6 مارچ 2026)
WTI کروڈ (NYMEX): ڈالر 89.16 فی بیرل۔
آج دن مین زیادہ سے زیادہ قیمت: 89.62 ڈالر فی بیرل
دن میں کم سے کم قیمت:78.24 ڈالر فی بیرل
برینٹ کروڈ (عالمی بینچ مارک): 88.92 ڈالر فی بیرل
NY ہیٹِنگ آئل: 3.67 ڈالر فی گیلن

ایک اور رپورٹ کے مطابق مشرقی وسطحی کی پیچیدہ صورتحال کے زیر اثر عالمی مارکیٹ میں لندن برینٹ آئل 4 ڈالر 63 سینٹس فی بیرل مہنگا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور لندن برینٹ آئل 5.19 فیصد مہنگاہوکر 90 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ۔
مارچ میں اب تک لندن برینٹ 17 ڈالر مہنگا ہوچکا ہے۔ ایک ہفتے میں لندن برینٹ آئل 72.48 ڈالر سے بڑھ کر 90 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گیا ہے ۔
خام تیل مہنگا ہونے پر پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 32 سے 35 روپے تک اضافہ کے خدشات ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر ہفتے مقرر ہوں گی، سرکاری ملازم گھر پر رہ کر ڈیوٹی کریں گے، اہم فیصلے ہوگئے