پاکستانی سفارتخانے کی آذربائیجان سے انخلاکرنیوالے پاکستانیوں کیلئے ہدایات

Mar 06, 2026 | 14:09:PM
 پاکستانی سفارتخانے کی آذربائیجان سے انخلاکرنیوالے پاکستانیوں کیلئے ہدایات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )پاکستانی سفارتخانہ نے آذربائیجان سے انخلا کرنے والے پاکستانیوں کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔

پاکستانی سفارتخانے کے مطابق  آستارا بارڈر  پر پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم 24گھنٹے سہولت فراہم کر رہی ہے، بارڈر  پرفوری رابطے اور مسائل کے حل کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم کردیا گیا ہے۔

پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ آذربائیجان میں داخلے کےلیے آذری حکام سے پیشگی اجازت لازمی قراردی گئی ہے، زیادہ رش کے باعث اجازت نامے کے اجرا میں وقت لگ سکتا ہے، لہٰذا اجازت نامے کی تصدیق کے بعد ہی سرحد کی طرف سفر کیا جائے۔

 یہ بھی پڑھیں:سوناآج بھی 3400 روپے سستا،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی۔۔؟

پاکستانی سفارتخانہ نے پاکستانیوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارڈر پر شدید سردی کے باعث گرم کپڑوں کا انتظام رکھیں، بچے اور بزرگ خصوصی احتیاط برتیں۔