سونامزید 3400روپےفی تولہ سستا،چاندی مہنگی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اشرف خان)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں چوتھے روز بھی سوناسستاہوگیا جبکہ چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 34ڈالر کی کمی سے 5ہزار 110ڈالر کی سطح پر آگئی۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 400روپے کی کمی کے ساتھ 5لاکھ 33ہزار 762روپے کی سطح پر آگئی۔
دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 915روپےکم ہو کر 4لاکھ 57ہزار 614روپے کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کااعلان،نوٹیفکیشن جاری
دوسری طرف فی تولہ چاندی کی قیمت 104 روپے کے اضافے کے ساتھ 8ہزار 914 روپے جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 89روپے اضافے کے ساتھ 7ہزار 642روپے کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 28 ڈالر سستا ہوکر 5144 ڈالر پر آ گیاتھاجبکہ پاکستان میں فی تولہ سونا 2800 روپے سستا ہوکر 537162 روپے کاہوگیاتھا،
10 گرام سونے کی قیمت میں 2410 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی دس گرام سونا460529روپے کاہوگیاتھا،چاندی کی فی تولہ قیمت 194 روپےکم ہوکر 8810 روپے ہوگئی تھی۔