شہباز شریف کا پیٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

Mar 06, 2026 | 12:30:PM
شہباز شریف کا پیٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اعلی سطحی اجلاس ہوا۔

وزارت پٹرولیم کی جانب سے اجلاس کو خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے.

وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی کہ پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔

شہباز شریف نے کہا کہ جو بھی پٹرول پمپ مصنوعی قلت کے اس مکروہ دھندے میں ملوث ہو، اسکو فورا بند کیا جائے اور اوگرا اسکا لائسنس منسوخ کرکے قانونی کاروائی کرے۔

یہ بھی پڑھیں:سپلائی بحال نہ ہوئی تو پیر سے پیٹرول پمپس بند ، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے خبر دار کر دیا

وزیراعظم نے وزیر پیٹرولیم کو ہدایت دی کہ وہ صوبوں کا دورہ کریں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پیٹرولیم مصنوعات کی بچت اور ان کی عوام کو بلاتعطل فراہمی کے حوالے سے لائحہ عمل و منصوبہ بندی تیار کریں۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نقل و حرکت سے متعلق ڈیش بورڈ بنایا جائے، جسکے ذریعے صوبوں کیساتھ ریل ٹائم میں ڈیٹا شیئر ہو اور پٹرولیم مصنوعات کی نقل و حمل کی نگرانی کی جائے.