بھارت کا ایک اور جدید جنگی طیارہ گر کر تباہ،2پائلٹس ہلاک، انڈین فضائیہ کی تصدیق

Mar 06, 2026 | 08:24:AM
بھارت کا ایک اور جدید جنگی طیارہ گر کر تباہ،2پائلٹس ہلاک، انڈین فضائیہ کی تصدیق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارتی فضائیہ کا ایک جدید جنگی طیارہ سخوئی دوران پرواز ریاست آسام میں گر کر تباہ ہوگیا،2پائلٹس ہلاک ہو گئے، بھارتی فضائیہ نے تصدیق کردی۔

حکام کے مطابق Su-30MKI ٹریننگ مشن پر تھا جو آسام کے قریب کربی میں گر کر تباہ ہوگیا، سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روسی ساختہ سخوئی Su-30 آسام کے علاقے جورہاٹ سے اڑا تھا اور شام 7 بج کر 42 منٹ کے بعد اس کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا۔حادثے میں اسکواڈرن لیڈر انوج اور فلائٹ لیفٹیننٹ پورویش دورگکر  ہلاک ہو گئے۔

خیال رہے کہ بھارتی فضائیہ نے 2000 دہائی میں ان روسی ساختہ طیاروں کو اپنے بیڑے میں شامل کیا تھا اور تب سے یہ طیارے بھارتی  فضائیہ کی طاقت کا بنیادی ستون سمجھے جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 30 سال میں بھارتی فضائیہ کو 550 سے زائد فضائی حادثات کا سامنا کرنا پڑا  ہے جن میں 150 سے زائد پائلٹس جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان حادثات میں ہلاک ہونے والے بھارتی پائلٹس کی تعداد کارگل جنگ میں ہونے والی بھارتی ہلاکتوں سے تقریباً 30 گنا زیادہ ہے۔

ماہرین کے مطابق ان اموات کی بڑی وجوہات میں ناقص تربیت، انسانی غلطیاں، کمزور تکنیکی دیکھ بھال اور پرانے طیاروں کا استعمال شامل ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کا دفاعی نظام اندر سے کھوکھلا ہوچکا ہے اور مودی حکومت کے اصلاحات کے دعوے محض سیاسی بیانات ہیں جن کا عملی میدان میں کوئی عکس دکھائی نہیں دیتا۔