محسن نقوی سے فرنچائز مالکان کی ملاقات ، عہدے کی مبارکباد دی

Mar 06, 2024 | 16:13:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے  اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں فرنچائز مالکان اور نمائندوں کی ملاقات، مالکان کی جانب سے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے کی  مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات نے میں فرنچائزز نے چیئرمین پی سی بی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پہلے مرحلے کے لاہور اور ملتان میں میچز کی کامیاب انعقاد پر مبارکباد بھی دی۔

 چیئرمین پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں مسلسل تعاون اور اس لیگ کو ایک برانڈ بنانے پر فرنچائز مالکان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کی پہچان ہے،پی ایس ایل کو مزید خوب سے خوب تر بنانے میں آپ کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا،کرکٹ کے فروغ کیلئے قابل عمل تجویز پر عملدرآمد کریں گے۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر،  لیگ کمشنر نائلہ بھٹی، ڈائریکٹر پاکستان سپر لیگ صہیب شیخ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

فرنچائزز کی نمائندگی ملتان سلطانز کے مالک علی ترین، لاہور قلندرز کے عاطف رانا اور سمین رانا نے کی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ندیم عمر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے کی۔