حکومت اور پیپلز پارٹی کے بجٹ مذاکرات آج ہوں گے، کیا ڈسکس ہوگا؟

Jun 06, 2026 | 23:54:PM
  حکومت اور پیپلز پارٹی کے بجٹ مذاکرات آج ہوں گے، کیا ڈسکس ہوگا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  بجٹ  پر اختلافات ختم کر کے اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے وفاقی حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان  مذاکرات آج اتوار کو ہوں گے۔ 

حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات اب کل ہونے کا امکان ہے۔

حکومت سے مذاکرات سے قبل  صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کی مذاکراتی ٹیم کا  اجلاس ہوگا۔   اجلاس میں بلاول بھٹو، مراد علی شاہ ،سید نوید قمر اور شیری رحمان شریک ہوں گے۔

پیپلزپارٹی کے اندرونی اجلاس کے بعد حکومتی ٹیم کے ساتھ ملاقات کا وقت طے ہوگا۔

وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ وفاق  صوبوں سے  سترہ سو ارب کے فنڈز کا تقاضا کر رہا ہے۔ 

ان فنڈز کی دستیابی کے بعد ہی وفاق بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:  پنجاب، کشمیر، پختونخوا، گلگت بلتستان میں تھنڈر سٹارم کی فورکاسٹ، این ڈی ایم اے کا الرٹ

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: